0 Shares 22 Views

SEO Complete Urdu Tutorial for Beginners

SEO Complete Urdu Tutorial for Beginners

Search engine optimization (SEO) is the process of affecting the visibility of a website or a web page in a web search engine’s unpaid results often referred to as “natural”, “organic”, or “earned” results.  SEO stands for Search Engine Optimization. SEO is all about optimizing a website for search engines. SEO (Search Engine Optimization) is a technical, analytical and creative process to improve the visibility of a website in search engines. Its primary function is to drive more visits to a site that convert into sales. This SEO Complete Urdu Tutorial is very helpful to improve the visibility of your web pages for different search engines, especially for Google, Yahoo, and Bing.

سرچ انجن آپٹِمائزیشن کیا ہے

  سرچ انجن آپٹمائزیشن ایک ایسا طریقہ کار ہے جو سرچ انجن میں آپ کی ویب سائٹ کے رزلٹس کو دکھا کر آپ کی ویب سائٹ کا رینک بڑھاتا ہے جس سے آپ کی ویب سائٹ کی ریپوٹیشن اور ٹریفک دونوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ سرچ انجن آپٹمائزیشن، سرچ انجن مارکیٹنگ کا ایک حصہ ہے اور یہ آپ کی  ویب سائٹ کے لیے فری ٹریفک کے حصول کا ذریعہ ہے۔ جب کوئی وزیٹر سرچ انجن میں کوئی کی ورڈ سرچ کرتا ہے تو وہ سرچ انجن اس کی ورڈ سے متعلق رزلٹس دکھاتا ہے اگر آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ میں اس کی ورڈ سے متعلق کوئی مواد یاڈیٹا موجود ہے تو سرچ انجن لازمی طور پر اس کو دکھائے گا۔ اب سوال یہ ہے کہ سرچ انجن رزلٹس کو بہت سے پیجز پر دکھاتا ہے اور وزیٹر ہمیشہ پہلے یا دوسرے پیج کے نتائج پر ہی اکتفا کرتے ہیں تو سرچ انجن کے رزلٹس میں پہلے پیج پہ آنے کے لیے کیا طریقہ کا ر اختیار کیا جائے تو اس کا بہترین حل ایس ای او ہے۔ اس ٹیوٹوریل میں ہم آپ کو سرچ انجن آپٹمائزیشن کے بارے میں سکھائیں گے کہ آپ کس طرح اپنی ویب سائٹ یا بلاگ کی ایس ای او کر سکتے ہیں اور کس طرح آپ کی ویب سائٹ کے رینک میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

  سرچ انجن آپٹمائزیشن مختلف قسم کے رزلٹس سرچ انجنز میں دکھاتا ہے وہ رزلٹس ٹیکسٹ، لِنکس، تصاویر، وڈیوز، نیوز، کتابوں یا پھرنقشہ جات کی شکل میں ہو سکتے ہیں۔اب یہ آپ کی ویب سائٹ یا بلاگ کے کنٹینٹ یا ڈیٹا پہ منحصر ہے کہ سرچ انجنز کس طرح آپ کی ویب سائٹ کے رزلٹس دکھاتے ہیں۔

سرچ انجنز کیسے کام کرتے ہیں

  سب سے پہلی بات جو آپ اپنے ذہن میں رکھیں وہ یہ کہ سرچ انجن انسان نہیں ہیں۔ سرچ انجنز صرف ٹیکسٹ یعنی کی ورڈز کی مدد سے کام کرتے ہیں سرچ انجنز ویب پیجز کی چھان بین کرتے ہیں اور یہ دیکھتے ہیں کہ ویب سائٹ کس چیز سے متعلق ہے۔سرچ انجنز رزلٹس دکھانے کے لیے مختلف قسم کی سرگرمیاں سر انجام دیتے ہیں

For example crawling, indexing, processing, calculating relevancy, and retrieving.

 کی ورڈز سرچ انجن آپٹمائزیشن کا اہم جُزو ہیں

  کی ورڈز ہر سرچ انجن کے لیے ایس ای او کا بہت اہم حصہ ہیں اور آپ کی ویب سائٹ آپٹمائزیشن کے لیے درست کی ورڈز کا استعمال  نہایت ضروری ہے۔ بہت سے طریقے اور ٹُولز بہترین کی ورڈز کے انتخاب میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں اور آپ کو ہمیشہ کی ورڈز ڈینسٹی کو مد نظر رکھنا چاہیے۔ آپ ہمیشہ وہ کی ورڈز استعمال کریں جو سرچ انجنز میں زیادہ سرچ کیے جاتے ہیں یہ بات یاد رہے کہ آپ کا کنٹینٹ اور کی ورڈز یونیک ہونے چاہیئں۔آپ کی ورڈز کو فائلز کے نام اور لِنکس،پیج ٹائٹلز اور ہیڈنگز میں لازمی طور پر استعمال کریں۔

کی ورڈز ڈینسٹی ٹولز

  آپ کی ویب سائٹ کا ٹائٹل، ڈسکرپشن، اور میٹا کی ورڈز مکمل طور پر آپ کی ویب سائٹ کے کنٹینٹ سے متعلق ہوں تاکہ سرچ انجنز کو آپ کی سائٹ کو سمجھنے میں آسانی ہو۔  آپ اپنی ویب سائٹ کے لیے وہ کی ورڈز سیلیکٹ کریں جن کی ڈینسٹی زیادہ ہو اور یہ یاد رہے کہ کی ورڈز کی ڈینسٹی تین فیصد سے سات فیصد کے درمیان ہو۔ یہاں کی ورڈز کی ڈینسٹی چیک کرنے لیے کچھ ٹولز دیئے جا رہے ہیں ۔

لِنکس سرچ انجن آپٹمائزیشن کا دوسرا اہم جزو ہیں

  لِنکس کی  دو اقسام ہوتی ہیں اِن باؤنڈ لنکس اور آؤٹ باؤنڈ لنکس۔ آؤٹ باؤنڈ لنکس آپ کی ویب سائٹ سے شروع ہوتے ہیں اوردوسری ویب سائٹ پر جاتے ہیں یعنی وہ ایکسٹرنل لنکس کہلاتے ہیں جبکہ اِن باؤنڈ لنکس یا بیک لنکس ایسے لنکس ہوتے ہیں جو دوسری ویب سائٹس سے آپ کی ویب سائٹ پر آتے ہیں یعنی وزیٹرز دوسری ویب سائٹس پر موجود آپ کی سائٹ  لِنکس یا بیک لنکس پر کلک کرتے ہیں اور آپ کی ویب سائٹ پر آجاتے ہیں۔بیک لِنکس آپ کی ویب سائٹ کی سرچ آپٹمائزیشن کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔بیک لنکس کی جتنی زیادہ تعداد ہو گی اُتنی ہی زیادہ آپ کی ویب سائٹ کی پاپولیرٹی یا رینکنگ ہو گی۔کیونکہ سرچ انجنز جیسے گوگل اُس ویب سائٹ کو زیادہ کریڈٹ دیتے ہیں جس کے کوالٹی بیک لنکس زیادہ ہوں اور اس وجہ سے گوگل سرچ پیج رزلٹس میں وہ ویب سائٹس ٹاپ پہ ہوتی ہیں۔جب سرچ انجن آپ کی ویب سائٹ سے متعلق کوئی رزلٹس دکھاتے ہیں تو وہ بیک لنکس کے ساتھ ساتھ ان کی کوالٹی کو بھی مدنظر رکھتے ہیں۔ کوالٹی کو معلوم کرنے کے لیے سرچ انجن اس ویب سائٹ کے کنٹینٹ کی کوالٹی بھی چیک کرتے ہیں۔ اس لیے آپ جب بھی کوئی کنٹینٹ اپنی سائٹ پر پبلش کریں تو اس کا بیک لنک ٹاپ لیول ایجوکیشن سائٹس، سوشل سائٹس اوران سائٹس پر دیں جن کا رینک گوگل میں زیادہ ہو۔ اگر آپ اپنی ویب سائٹ یا بلاگ کے لیے کوالٹی بیک لنکس چاہتے ہیں تو آپ ٹاپ بیک لنکس ویب سائٹس لسٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

Download

میٹا ٹیگز

  میٹا ٹیگز سرچ انجن کرالرز کے لیے آپ کے ویب پیجز کی سمری ہوتے ہیں یعنی میٹا ٹیگز کی مدد سے سرچ انجن آپ کی ویب سائٹ کے کنٹینٹ کے بارے میں پتہ چلاتے ہیں کہ یہ کنٹینٹ کس قسم کا ہے۔ یہ معلومات براہِ راست آپ کے وزیٹرز کو پتہ نہیں ہوتیں۔ سب سے زیادہ استعمال ہونے والے میٹا ٹیگز، ڈسکرپشن میٹا ٹیگز اور کی ورڈز میٹا ٹیگز ہیں۔ میٹ ٹیگز سالوں سے ویب سائٹس میں استعمال ہو رہے ہیں لیکن آج کل ایلگو رتھم میں تبدیلی اور بہتری کی وجہ سے میٹا ڈیٹا کی اہمیت روز بروز کم ہوتی جا رہی ہے۔

میٹا ڈسکرشن ٹیگ آپ کی ویب سائٹ یا ویب پیج کی ڈسکرپشن لکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔اس کی مدد سے سرچ انجن آپ کی سائٹ کے کنٹینٹ کے بارے میں جان لیتے ہیں اور سرچ انجن کے رزلٹس میں آپ کی ویب سائٹ کا ٹائٹل، لنک اور میٹا ڈسکرپشن بھی ساتھ ہی ہوتی ہے۔اگر آپ کی میٹا ڈسکرپشن درست لکھی ہوئی ہے تو آپ کی ویب سائٹ پہ زیادہ ٹریفک آسکتی ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ آپ کے میٹ ٹیگز کی ڈسکرپشن ایک سو ساٹھ الفاظ سے زیادہ نہ ہو۔

<meta name=”description”  content=” You Description “>

  میٹا کی ورڈز ٹیگ آپ کے پیج کے کنٹینٹ سے متعلق کی ورڈز پر مشتمل ہوتا ہے۔ آج کل سرچ انجنز کی ورڈزپر زیادہ فوکس نہیں کرتے لیکن بھر بھی یہ آپ کی ویب سائٹ کے کنٹینٹ پہ ٹریفک لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کی ورڈز دو طرح کے ہوتے ہیں شارٹ کی ورڈز اور لانگ ٹیل کی ورڈز۔ شارٹ کی ورڈز کی نسبت لانگ ٹیل کی ورڈز کا استعمال زیادہ ہے اور یہ سرچ انجنز پر زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ لانگ ٹیل کی ورڈز زیادہ تر تین سے چار الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں۔جب کوئی یوزر سرچ انجن میں مخصوص کی ورڈز  سرچ کرتا ہے تو سرچ انجن اس سے منسلک رزلٹس ہی دکھاتا ہے۔  اس لیے آپ اپنی سائٹ کے کنٹینٹ میں زیادہ سے زیادہ لانگ ٹیل کی ورڈز استعمال کریں۔

<meta name=”keywords”  content=” keyword1, keyword2, keyword3 “/>

کوالٹی کنٹینٹ

  ایک اچھے اور کوالٹی کنٹینٹ کی تین خصوصیات ہوتی ہیں۔ اپنے ریڈرز اور وزیٹرز کے لیے مفید معلومات ، سرچ انجنز میں رینکنگ بوُسٹ کرنا اور دوسری ویب سائٹس سے بیک لنکس حاصل کرنا۔کوالٹی کنٹینٹ کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کا کنٹینٹ یونیک اور سرچ انجن آپٹمائزیشن کے مطابق ہو۔ سرچ انجنز آپ کے لیے وزیٹر کی تعداد بڑھا یا کم کر سکتے ہیں اور یہ آپ کی ویب سائٹ کی رینکنگ پر اثرانداز ہوتے ہیں۔آپ جو بھی کنٹینٹ لکھیں اس میں کی ورڈز، ٹرینڈز اور یوزرز انٹیریسٹ کا خاص خیال رکھیں۔ کبھی بھی کاپی رائٹ کنٹینٹ استعمال نہ کریں اگر آپ کاپی رائٹ کنٹینٹ استعمال کر رہے ہیں تو اس میں تبدیلی کریں اور وہ کنٹینٹ ہر لحاظ سے یونیک ہونا چاہئے۔سرچ انجنز آپ کے کنٹینٹ کو سکین کرتے ہیں اور یوزر سرچ کے مطابق اس کے نتائج ظاہر کرتے ہیں۔  آپ کی ویب سائٹ میں بائیں طرف اوپر والا حصہ بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ جو بھی وزیٹر آپ کی ویب سائٹ پہ آتا ہے اس کی نظر سب سے پہلے اس حصے پر ہی پڑتی ہے اور اگر کنٹینٹ اچھا ہوا تو وہ مزید رِیڈ کرے گا نہیں تو وہ ویب سائٹ سے چلا جائے گا۔  آپ کے ویب پیج پہ زیادہ ایڈورٹائزمنٹس بھی نہیں ہونی چاہیئں۔ صرف تین سے پانچ ایڈز ہوں تاکہ یوزر کو پریشانی نہ ہو اور پاپ اپ ایڈز بھی کم سے کم لگائیں۔ آپ کی  ویب سائٹ کا کنٹینٹ یونیک ہے یا کاپی رائٹ، آپ درج ذیل ویب سائٹس سے چیک کر سکتے ہیں۔

امیج سرچ آپٹمائزیشن

اگر آپ بلاگر ہیں یا آرٹیکل لکھتے ہیں تو آپ یہ سوچتے ہیں کہ کیا مجھے اپنے آرٹیکل میں امیج شامل کرنا چاہئے یا نہیں۔تو اس کا جواب یقیناََ ہاں میں ہی ہوگا۔ امیجز آپ کے آرٹیکل کا واضح خاکہ اور سرچ آپٹمائزیشن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ امیجز یا تصاویر کسی بھی ویب سائٹ یا بلاگ کا اہم جزو ہیں اور امیج میٹا ٹیگز یا سوشل ٹیگز سرچ آپٹمائزیشن کے لیے میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ کیونکہ امیجزٹیکسٹ کی نسبت زیادہ بیان کرتے ہیں۔اور یہ آپ کے کنٹینٹ کا آئینہ ہوتے ہیں۔ آپ جب بھی اپنے کنٹینٹ میں امیجز استعمال کریں تو اس کے ٹیگز درست طریقے سے استعمال کریں۔ یعنی امیج کے آلٹ ٹیگ اور ٹائٹل۔ آپ امیج آپٹمائزیشن کے لیے لِنکس بھی استعمال کریں۔ آپ ہمیشہ اپنے کنٹینٹ یا آرٹیکل کے مطابق امیجز استعمال کریں۔آپ اپنے امیجز میں کیپشن بھی استعمال کریں اورکوشش کریں کہ آپ کے امیجز کا سائز سو کے بی سے زیادہ نہ ہو اور ریسپونسِو امیجز استعمال کریں۔ آپ اپنے کنٹینٹ کے لیے درج ذیل ویب سائٹس سے اچھے امیجز حاصل کرسکتے ہیں

<img src=”Your Image URL” alt=”My Image” title=”My Image”/>

 

وڈیوز اور اینِمیشن آپٹمائزیشن

  وڈیوز اور اینمیشنز آپ کی سائٹ آپٹمائزیشن میں امیجز کی طرح ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گوگل ایک ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے جس میں  ٹیکسٹ اور امیج سرچ کے ساتھ وڈیوز اور اینمیشن رزلٹس بھی دکھائے گا۔ وڈیوز اور اینمیشنزکی بہتر آپٹمائزیشن کے لیے آپ درج ذیل ٹِپس پر عمل کریں۔

  • Host video to your own domain
  • Create interactive content
  • Create relevant metadata
  • Optimise with keywords
  • Focus on the thumbnail
  • Make “shareable” content
  • Add a video transcript
  • Create a video sitemap
  • Allow embedding of your video
  • Share on social media

اپنی ویب سائٹ کو پروموٹ کریں

  اپنی ویب سائٹ کو پروموٹ کرنے کے لیے آپ اپنی  سائٹ کو سرچ ڈائریکٹریز، فورمز اور سوشل میڈیا پر درج اور شئیر کریں۔ اس سے سرچ انجنز آپ کی ویب سائٹ کو آسانی سے لنک کر لیتے ہیں اور آپ کو علیحدہ علیحدہ سرچ انجنز میں اپنی سائٹ درج نہیں کرنی پڑتی۔ یہاں ٹاپ سرچ ڈائریکٹریز، فورمز اور سوشل میڈیا سائٹس کی لسٹ دی جا رہی ہے جس کو آپ ویب سائٹ کی آپٹمائزیشن کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

The main purpose of SEO is to make your site visible to search engines, thus leading to higher rankings in search results pages, which in turn brings more traffic to your site.

Top Search Directories

  1. Google
  2. Bing
  3. Yahoo!
  4. Yelp
  5. Facebook
  6. Dmoz
  7. Scrub the Web
  8. Jayde
  9. Better Business Bureau
  10. Angie’s List
  11. Merchant Circle
  12. LinkedIn
  13. YP.com
  14. Whitepages
  15. Superpages.com
  16. Yellowbook
  17. CitySearch
  18. MapQuest/Yext
  19. Local.com
  20. Foursquare
  21. CitySlick
  22. USDirectory.com
  23. Dex Media
  24. BizJournals.com
  25. TeleAtlas
  26. Discover Our Town
  27. EZ Local
  28. Kudzu
  29. CityVoter
  30. Manta
  31. UsCity
  32. Advice Local
  33. InfoUSA
  34. Infignos
  35. Get Fave
  36. My Huckleberry
  37. Yellowee
  38. MojoPages
  39. Brownbook
  40. Magic Yellow
  41. CitySquares
  42. Map Creator
  43. Judy’s Book 
  44. TripAdvisor
  45. Thumbtack
  46. YellowPagesGoesGreen.org
  47. Home Advisor
  48. ShowMeLocal
  49. ChamberofCommerce.com
  50. Yellowbot
  51. Hotfrog
  52. Brownbook
  53. InsiderPages

Top Forums Sites

Serial No Forum Posting Sites PR
01 http://www.flickr.com/help/forum 9
02 http://www.sba.gov/community 9
03 http://www.forums.mysql.com 9
04 http://www.bbpress.org/forums 8
05 http://www.addthis.com/forum 8
06 http://www.chronicle.com/forums 8
07 http://www.forums.cnet.com 8
08 http://www.flagcounter.boardhost.com/ 8
09 http://www.ckeditor.com/forums 8
10 https://forum.filezilla-project.org 8
11 http://forums.myspace.com/ 8
12 http://forum.joomla.org/ 8
13 http://forum.siteground.com/ 8
14 http://forum.meebo.com/ 8
15 http://www.forums.cpanel.net 8
16 http://online.wsj.com/community 8
17 http://www.answers.microsoft.com/ 8
18 http://pkp.sfu.ca/support/forum 8
19 https://forums.digitalpoint.com 7
20 http://www.ewebdiscussion.com 7
21 http://forums.hostgator.com 7
22 http://forum.statcounter.com 7
23 http://www.mathforum.org 7
24 https://www.phpbb.com/community 7
25 http://www.bookforum.com 7
26 http://www.spiegel.de/forum 7
27 http://www.accessifyforum.com 7
28 http://forums.searchenginewatch.com 7
29 http://forum.videolan.org 7
30 http://forum.videolan.org 7
31 http://galleryproject.org/forum 6
32 http://community.skype.com 6
33 http://ubuntuforums.org 6
34 http://forums.mozillazine.org 6
35 http://www.chinalanguage.com/forums 6
36 http://www.eubusiness.com/discussion 6
37 http://forums.mozilla.or.kr 6
38 http://www.city-data.com/forum 6
39 http://www.alice.org/community 6
40 http://forum.wordreference.com 6
41 http://www.webhostingtalk.com 6
42 http://www.ozzu.com 6
43 http://www.smallbusinessbrief.com/forum 5
44 http://www.v7n.com/forums 5
45 http://forums.mydigitallife.info 5
46 http://forums.seochat.com 5
47 http://forums.searchenginewatch.com 5
48 http://www.bloggingshout.com 5
49 http://forum.maxthon.com 5
50 ttp://www.bloggerforum.com 5

Top Social Media Sites

Social network Monthly Visitors
Facebook 1,940,000,000
YouTube 1,000,000,000
Instagram 700,000,000
Twitter 313,000,000
Reddit 250,000,000
Vine (In January 2017, The Vine became the Vine Camera) 200,000,000
Pinterest 150,000,000
Ask.fm 160,000,000
Tumblr 115,000,000
Flickr 112,000,000
Google+ 111,000,000
LinkedIn 106,000,000
VK 90,000,000
ClassMates 57,000,000
Meetup 30,300,000

امید ہے کہ ہمارا یہ ایس ای او مکمل اردو ٹیوٹوریل آپ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو گا۔ اگر آپ سرچ آپٹمائزیشن کے حوالے سے کوئی بات پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی تجویز دینا چاہتے ہیں تو کمنٹس میں آپ ہم سے پو چھ سکتے ہیں۔

Google Provides a complete ebook for SEO. Download this ebook and improve your SEO strategy.

Download

Write for eHow

Share your creativity with eHow community. Mention your niche or area of expertise, the topic you'd like to write about, and any related experience and skills. Join the maker movement as an eHow contributor. Writing for eHow and puts your work in front of millions of monthly readers.

Join eHow

Most from this category